خواجہ آصف نے جیل میں بی کلاس سہولیات مانگ لیں، گھر کے کھانے کی بھی اجازت طلب

تازہ ترین

تازہ ترین

Khawaja Asif moves court to obtain Class B in jail

لاہور :آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں گرفتار پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے جیل میں کلاس بی حاصل کرنے کے لئے لاہور کی احتساب عدالت میں درخواست دائر کردی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ خواجہ آصف ایک ممبر قومی اسمبلی، سابق سینیٹر اور وزیر ، ایل ایل بی ، ایک سینئر شہری اور زیر سماعت ملزم ہیں لہٰذا انہیں دیگر قیدیوں سے الگ رکھا جائے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما کو جیل میں ہیٹر اور طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ خواجہ آصف نے عدالت سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ گھر کا کھانا کھانے کی اجازت دے۔

اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کے خواجہ آصف کے خلاف دس ارب روپے ہرجانہ کیس میں خواجہ آصف کی ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست پر وزیر اعظم عمران خان کو نوٹس جاری کر تے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

مزید پڑھیں: اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں کو نابالغ رہنماؤں نے یرغمال بنا لیا ہے۔فواد چوہدری

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی، وکیل نے کہاکہ ٹرائل کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی کچھ دستاویزات نکالنے کی درخواست منظور کی، خواجہ آصف نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے۔

Related Posts