کراچی کی اہم شاہراہیں تعمیراتی کام کے باعث بند، مسلسل ٹریفک جام رہنے لگا

تازہ ترین

تازہ ترین

ٹریفک
(فوٹو: آن لائن)

کراچی کی اہم شاہراہیں تعمیراتی کام کے باعث بند ہو گئیں جہاں مسلسل ٹریفک جام کے باعث شہری شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں۔ منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہونے لگا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں تین ہٹی پل، حسن اسکوائر سے اسٹیڈیم، نیو ٹاؤن اور ڈالمیا سمیت بہت سی بڑی شاہراہیں بند ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی میں تعطل پیدا ہورہا ہے۔ کراچی کے شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات پیش آنے لگیں۔

گھر سے کام یا شاپنگ کیلئے نکلنے والے شہریوں کیلئے منزلِ مقصود تک پہنچنا اور گھر واپس آنا محال ہوگیا، تین ہٹی کے قریب ترقیاتی کام جاری ہے جس کے باعث سڑک بند کردی گئی۔ ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہونے لگی۔

ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ترقیاتی کام کے باعث ہیوی ٹریفک کو ڈاک خانہ برج کے نیچے سے موڑا جانے لگا۔ چھوٹی گاڑیاں تین ہٹی سے جیل روڈ کی طرف بھیجی جارہی ہیں۔

پولیس کا عملہ بھی ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کیلئے سرگرم ہے۔ دوسری پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین کرکٹ میچ کے باعث بھی حسن اسکوائر سے اسٹیڈیم تک جانے والی سڑک بند کردی گئی۔

اس کے علاوہ کارساز، نیو ٹاؤن اور ڈالمیا سے اسٹیڈیم جانے والی سڑکوں کو بڑی گاڑیوں کیلئے بند کردیا گیا۔ شہر میں ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی یومِ جمہوریہ کی پریڈ میں ٹریکٹر نظر آرہے ہیں۔وزیرِ خارجہ

Related Posts