کراچی والے ہوجائیں تیار،محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجادی

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی:ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات سردارسرفرازکاکہناہے کہ کراچی میں کل بارش کانیاسسٹم داخل ہوگا جس کے تحت اتواراورپیرکےروزپارش کاامکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی کرتےہوئے کہاکہ کراچی میں مغرب سے ہوائیں داخل ہورہی ہیں، جس کےبعد بارش ہوتی ہے توشہرمیں سردی کی شدت میں مزیداضافہ ہوجائےگا۔

سردار سرفراز نےمزیدکہاکہ کراچی کےساتھ ساتھ بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں بھی بارش ہوگی، جبکہ کشمیر، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان،کوئٹہ اور مری میں برف پڑے گی۔

یہ بھی پڑھیں:ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا

دوسری جانب آج صبح کراچی میں سردی کی لہر میں اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیاجبکہ کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ ہفتے کی شام داخل ہوگا۔

Related Posts