اسلام آباد: سابق وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نواز شریف کی وطن واپسی کے بعد پاکستان میں خوشحالی کا دور آئے گا۔
تفصیلات کے مطابق ن لیگی رہنما خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن سے قبل معاشی حالات ٹھیک کیے جائیں گے۔ وعدے ہم نے ماضی میں بھی پورے کیے، اب بھی کریں گے۔
ضمنی بلدیاتی انتخابات، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے کاغذاتِ نامزدگی جمع
گفتگو کے دوران خواجہ آصف نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے ہمیں گزشتہ حکومت سے ورثے میں ملے تھے۔ پی ڈی ایم حکومت نے ملک کو برے حالات سے بچایا۔ 21اکتوبر کو نواز شریف کی واپسی کے بعد خوشحالی آئے گی۔
سابق وزیرِ دفاع نے کہا کہ نواز شریف کے راستے میں ہمیشہ رکاوٹیں کھڑی کی گئیں۔ نواز شریف چوتھی بار ملک کے وزیر اعظم بنیں گے۔ نواز شریف کے ساتھ ماضی میں وہ سلوک ہوا جو بد ترین ملزمان کے ساتھ بھی نہیں کیا گیا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ ہم 2018 کے واقعات کو تاریخ کے حوالے کرکے عوام کو فیصلے کا حق دیں گے۔ نواز شریف نے پہلے بھی ملک کو آئی ایم ایف سے نجات دلائی تھی۔ عوام کا سیاست سے تعلق نہیں، وہ مسائل کا حل چاہتے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








