اسلام آباد: وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت معاشی بحالی کے ساتھ ساتھ عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کر رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت معیشت کی بحالی کے ساتھ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے بہترین کوششیں کر رہی ہے جبکہ آئی ایم ایف پروگرام جاری رکھیں گے۔
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی
گفتگو کے دوران وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام جاری رکھنے سے معیشت کی بہتری میں مدد ملے گی۔ گزشتہ برس شدید بارشوں اور سیلاب نے عوام کے گھر، فصلیں اور روزی روٹی تباہ کردی۔
وزیرِ دفاع نے کہا کہ پاکستان کو تباہ کن سیلاب کے باعث 30 ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا۔ عمران خان کی کمزور معاشی پالیسیوں نے عوام کو مشکلات کا شکار کردیا۔ 4 سالہ دورِ حکومت میں عمران خان نے پاکستان کیلئے کچھ نہیں کیا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی پارٹی نے نظام چلانے اور اپنی پارٹی کی حکومت مضبوط کرنے کیلئے آئی ایم ایف سمیت عالمی اداروں سے بھاری قرضے حاصل کیے۔ حکومت معیشت کی بحالی کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








