کراچی: سرجانی ٹاؤن کے علاقے یاروگوٹھ میں ڈاکوؤں نے گھر پر دھاوابول دیا، ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ایک شخص کو قتل کردیا۔
شہرقائد میں ڈکیتی کی وارداتیں تھم نہ سکیں، پولیس کے مطابق افسوس ناک واقعہ سرجانی ٹاؤن کے یارو گوٹھ میں پیش آیا جہاں تین ملزمان گھر میں چوری کی نیت سے داخل ہوئے، واردات کے دوران گھر کے افراد جاگے تو انہوں نے مزاحمت کی جس پر ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے گھر کا بڑا بیٹا 33 سالہ سلمان جاں بحق ہوگیا۔
کراچی میں جرائم بے قابو، 11 روز کے دوران ایک خاتون سمیت 5 شہری قتل
ملزمان گھر سے موبائل فون اورسامان لوٹ کر فرار ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس کے مطابق جائےوقوعہ سے پستول کے2 خول بھی ملے ہیں ۔
پولیس کی جانب سے واقعے کی تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ کراچی میں جرائم کی شرح میں روزبروز اضافہ ہورہا ہے ، شہرقائد میں 9 روز کے دوران اب تک اسٹریٹ کرائمز اور قتل کی وارداتوں میں 5 شہری قتل کردیئے گئے ہیں ۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








