انتخابات کا معاملہ، عمران خان کی ایک بات مانی تو دوسرا مطالبہ کریگا۔سعد رفیق

تازہ ترین

تازہ ترین

قومی احتساب بیورو کا خواجہ سعد رفیق کے خلاف تحقیقات بند کرنے کا فیصلہ
قومی احتساب بیورو کا خواجہ سعد رفیق کے خلاف تحقیقات بند کرنے کا فیصلہ

لاہور: وفاقی وزیرِ ریلوے و ایوی ایشن خواجہ سعد رفیق نے عام انتخابات منعقد کروانے کے تناظر میں کہا ہے کہ اگر عمران خان کی ایک بات مان لی تو دوسرا مطالبہ کردے گا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ میری ذاتی رائے ہے کہ ملک میں انتخابات ایک ساتھ ہوں۔ الیکشن کوئی عام بات نہیں، مخصوص صورتحال میں بھی ہوجاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پولیس نے پرویز الٰہی کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرلیا

گفتگو کے دوران وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے یہ تاثر مسترد کرتے ہوئے کہ حکومت الیکشن سے بھاگ رہی ہے، کہا کہ ملک کسی اور بحران کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ ملکی معاشی حالات ٹھیک نہیں اور یہ بحران بھی سیلاب کی طرح ہے۔

وفاقی وزیرِ ریلوے نے کہا کہ جبر کی بنیاد پر عمران خان کو ہمارے خلاف الیکشن لڑوایا گیا۔ ہم نے الیکشن بد ترین حالات میں بھی لڑے۔ آئین کی پاسداری اپنی جگہ، پہلے بھی کئی بار ملتوی ہوئے۔ الگ الگ انتخابات سے تقسیم بڑھے گی۔

وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ وہ کون سے ایسے حالات تھے کہ عمران خان نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کی اسمبلی توڑ دی؟ عمران خان کی ایک بات مانیں گے تو وہ دوسرا مطالبہ کرے گا۔ الیکشن کوئی کھیل نہیں۔ ایک ساتھ ہوں گے تو اچھا ہوگا۔

 

Related Posts