لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی بلے کا نشان واپس لینے کے خلاف درخواست مسترد کردی، عدالت نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنادیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے تحریکِ انصاف کی درخواست ناقابلِ سماعت قرار دے کر مسترد کرنے کا محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔
[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODQwNzAsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4NDA3MCAtINin2YTbjNqp2LTZhiDaqdmF24zYtNmGINmG25Ig2b7bjCDZuduMINii2KbbjCDYs9uSINio2YTbkiDaqdinINmG2LTYp9mGINmI2KfZvtizINmE25Ig2YTbjNinIiwidXJsIjoiIiwiaW1hZ2VfaWQiOjE4NDA3MSwiaW1hZ2VfdXJsIjoiaHR0cHM6Ly9tbW5ld3MudHYvdXJkdS93cC1jb250ZW50L3VwbG9hZHMvMjAyMy8xMi9FQ1AtMy0zMDB4MjUwLmpwZyIsInRpdGxlIjoi2KfZhNuM2qnYtNmGINqp2YXbjNi02YYg2YbbkiDZvtuMINm524wg2KLYptuMINiz25Ig2KjZhNuSINqp2Kcg2YbYtNin2YYg2YjYp9m+2LMg2YTbkiDZhNuM2KciLCJzdW1tYXJ5Ijoi2KfZhNuM2qnYtNmGINqp2YXbjNi02YYg2YbbkiDZvtuMINm524wg2KLYptuMINin2YbZudix2KfZvtin2LHZuduMINin2YTbjNqp2LTZhiDaqduM2LMg2qnYpyDZgduM2LXZhNuBINiz2YbYpyDYr9uM2Kcg24HbkiDYrNizINmF24zauiDZgtix2KfYsSDYr9uM2Kcg2q/bjNinINuB25Ig2qnbgSDZvtuMINm524wg2KLYptuMINin2YbZudix2KfZvtin2LHZuduMINin2YbYqtiu2KfYqNin2Kog2qnYsdmI2KfZhtuSINmF24zauiDZhtin2qnYp9mFINix24HbjCDbgduS25QgIiwidGVtcGxhdGUiOiJzcG90bGlnaHQifQ==”]
تحریکِ انصف کے مقامی رہنما عمر آفتاب نے ہائیکورٹ میں عام انتخابات 2024 کیلئے پی ٹی آئی سے بلے کا نشان واپس لیے جانے کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔
خیال رہے کہ گزشتہ برس الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کیس کا فیصلہ سنا دیا جس میں قرار دیا گیا تھا کہ پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کروانے میں ناکام رہی۔
چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے دسمبر کے دوران اپنا فیصلہ سنایا۔ انٹراپارٹی الیکشن کیس کافیصلہ اکرام اللہ خان نے تحریر کیا تھا، جس کے تحت پی ٹی آئی سے بلے کا نشان واپس لیا گیا۔
پشاور ہائیکورٹ نے 21 دسمبر کو پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن اور انتخابی نشان کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن کو جمعہ کے روز اس کیس کا فیصلہ دینے کا حکم دیا تھا۔
پشاور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات اور انتخابی نشان کے کیس کا قانون کے مطابق فیصلہ کرے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرعلی گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کو بلے کا نشان نہیں ملا تو خدشہ ہے ہمارے امیدوار آزاد تصور ہوں گے، بانی پی ٹی آئی کی نا اہلی معطل ہو چکی اور وہ انتخابات لڑیں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








