عدالت نے الیکشن کمیشن کا عام انتخابات ایگزیکٹو سے کروانے کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے 5 صفحات پر مبنی فیصلہ جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے پنجاب میں انتخابات ایگزیکٹو سے کرانے کے خلاف درخواستیں دائر کی تھیں، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس باقر نجفی نے محفوظ کیا گیا 5صفحات کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے نوٹیفکیشن کو معطل قرار دے دیا۔
[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODMzNzIsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4MzM3MiAtINio2KzZhNuMINqG2YjYsSDYp9ioINio2oYg2qnbkiDYr9qp2r7Yp9im24zautiMINi12K/YsSDZhtuSINiz2K7YqiDZgtin2YbZiNmGINqp24wg2YXZhti42YjYsduMINiv25Ig2K/bjCIsInVybCI6IiIsImltYWdlX2lkIjoxODMzNzMsImltYWdlX3VybCI6Imh0dHBzOi8vbW1uZXdzLnR2L3VyZHUvd3AtY29udGVudC91cGxvYWRzLzIwMjMvMTIvc3RyaWN0LTMwMHgyNTAuanBnIiwidGl0bGUiOiLYqNis2YTbjCDahtmI2LEg2KfYqCDYqNqGINqp25Ig2K/aqdq+2KfYptuM2rrYjCDYtdiv2LEg2YbbkiDYs9iu2Kog2YLYp9mG2YjZhiDaqduMINmF2YbYuNmI2LHbjCDYr9uSINiv24wiLCJzdW1tYXJ5Ijoi2LXYr9ixINmF2YXZhNqp2Kog2ojYp9qp2bnYsSDYudin2LHZgSDYudmE2YjbjCDZhtuSINqp2LHbjNmF2YbZhCDZhNinINiq2LHZhduM2YXbjCDYotix2ojbjNmG2YbYsyAyMDIzINis2KfYsduMINqp2LHYr9uM2KfblCAiLCJ0ZW1wbGF0ZSI6InNwb3RsaWdodCJ9″]
تحریری فیصلے میں جسٹس باقر نجفی نے سفارش کی کہ پی ٹی آئی کی درخواستوں پر عدالت کا لارجر بینچ تشکیل دیا جائے۔ بعد ازاں فائل چیف جسٹس کو ارسال کردی گئی۔ جسٹس باقر نجفی کا فیصلے میں کہنا ہے کہ عام انتخابات پر قوم اربوں روپے خرچ کرتی ہے۔
فیصلے میں لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دئیے کہ اگر بڑی سیاسی جماعتیں الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار کردیں تو غریب پاکستانی قوم کے اربوں روپے ضائع ہوجائیں گے۔ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ صاف و شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنائے۔
اپنے عبوری حکم نامے میں جسٹس باقر نجفی نے الیکشن کمیشن کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شفاف انتخابات کو حقیقت میں بدلنے کیلئے ووٹرز اور امیدواروں کو یکساں مواقع فراہم کیے جائیں۔ موجودہ صورتحال کے تحت جنرل الیکشن سے مطلوبہ نتائج کی توقع نہیں کی جاسکتی۔
لاہورہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے بیوروکریسی سے خدمات لینے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔ عدالت کا اپنے فیصلے میں کہنا تھا کہ اگر انتخابات شفاف نہ ہوئے تو جمہوریت کا مستقبل کمزور ہوسکتا ہے، معاملے پر لارجر بینچ تشکیل دینا ہوگا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








