پشاور: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مردان میں جلسے اور ریلی کی تیاریاں جاری ہیں، اپوزیشن آج حکومت مخالف تحریک کے دوسرے مرحلے کا آغاز کرے گی۔
جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ریلی کی قیادت کریں گے جبکہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز ، پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما یوسف رضا گیلانی اور دیگر رہنما بھی جلسے سے خطاب کریں گے۔
اپوزیشن اتحاد کے اعلان کردہ منصوبے کے مطابق مرکزی شہر کے مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی نوشہرہ روڈ پر ختم ہوگی جہاں ایک عوامی اجتماع منعقد کیا جائیگااورپی ڈی ایم قائدین خطاب کرینگے۔
مریم نوازفضل شیر گڑھ کرنل شیر خان انٹرچینج جبکہ یوسف رضا گیلانی گوجر گڑھی اور عبدالغفور حیدری کٹلنگ سے جلوس کی قیادت کرتے ہوئے جلسہ گاہ پہنچیں گے۔
اپوزیشن آج حکومت مخالف تحریک کے دوسرے مرحلے کا آغاز کرے گی اوراسلام آباد کی طرف لانگ مارچ سے قبل ملک بھر میں مظاہروں کے سلسلے میں آج پہلی ریلی ہوگی۔
پیپلزپارٹی کی جانب سے 27 دسمبر کو محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر منعقدہ جلسہ میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازشریف دیگر اپوزیشن رہنماء بھی شرکت کی۔