سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی
سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی

اسلام آباد: سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بعد ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کی مبینہ آڈیو بھی لیک ہوگئی جس میں نواز شریف کی صاحبزادی کو مبینہ طور پر اے آر وائی سمیت کئی چینلز کے اشتہارات روکنے کی ہدایات کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے دورِ حکومت میں مریم نواز نے میڈیا کو ہدایات جاری کیں جن کی مبینہ آڈیو لیک کردی گئی۔ مریم نواز نے ہدایت کی کہ اے ار وائی، 24 نیوز اور 92 نیوز کے اشتہارات بند کردئیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ثاقب نثار کی آڈیو سے نواز شریف کیخلاف سازش بے نقاب ہوئی۔شہباز شریف

سابق چیف جسٹس کی جھوٹی آڈیو ریلیز کرنے والے پہلے معافی مانگ چکے۔شہبازگل

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی کا لیک کی گئی مبینہ آڈیو میں کہنا ہے کہ سماء اور اے آر وائی کو حکومت کی طرف سے کوئی اشتہار نہ دیا جائے جبکہ مریم نواز کی لیک آڈیو سے ن لیگی دورِ حکومت میں میڈیا کی آزادی بے نقاب ہوگئی۔

معاونِ خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ پریس کلب اس پر کیا بیان جاری کرے گا اور صحافت کتنی آزاد ہے، یہ دیکھ لیتے ہیں۔ اگر سب لوگ چپ رہے تو ثابت ہوجائے گا کہ کچھ لوگوں کی صحافت آزاد نہیں اور یہ بھی ثابت ہوگا کہ کچھ کی صحافت گروی ہے۔

وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ اگر ایسی کوئی آڈیو کسی پی ٹی آئی والے کی لیک ہوئی ہوتی تو آزادئ صحافت کی طرف سے اب تک مذمت آجاتی۔ جھوٹے منہ ہی کچھ کر لیجئے۔ 

 

Related Posts