مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بیٹے کی شادی میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتادی

تازہ ترین

تازہ ترین

مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا
مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ بیٹے جنید صفدر کا نکاح 22 اگست کو عائشہ سیف خان سے لندن میں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ “بدقسمتی سے انتقامی کارروائیوں، جھوٹے مقدمات کی وجہ سے اپنے بیٹے کے نکاح میں شرکت نہیں کرسکوں گی۔”

 مریم نواز نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ “میں جیل میں تھی جب میری والدہ کا انتقال ہوا تھا، اب میں اپنے بیٹے کی خوشی میں شریک نہیں ہوسکوں گی۔”

انہوں نے مزید لکھا کہ “حکومت سے باہر جانے کی اجازت کے لیے درخواست نہیں کروں گی، اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑتی ہوں۔” مریم نواز نے ٹوئٹر پیغام کے ساتھ بیٹے کی شادی کا کارڈ بھی شیئر کیا ہے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی سیف الرحمان کی بیٹی عائشہ سیف سے طے ہوئی ہے۔

فیملی نے شادی کے دعوت نامے عزیز و اقارب کو بھیجنا شروع کردیے ہیں اور یہ شادی دو ہفتوں کے بعد لندن میں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : پی ڈی ایم اے نے 15 سے 17 اگست تک سندھ بارشوں کا الرٹ جاری کردیا

Related Posts