اسلام آباد:خاتون میک اپ آرٹسٹ نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو (K2)سر کرنے کی مہم کے دوران جان کی بازی ہارنے والے عالمی شہرت یافتہ پاکستانی کوہ پیماعلی سدپارہ کو منفرد انداز میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔
اسما نامی میک اپ آرٹسٹ کی جانب سے چند سیکنڈز پر مشتمل ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے،جس میں اسما کو میک اپ تکنیک کے ذریعے علی سدپارہ سے قدرے مشابہ روپ دھارتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میوزک میں علی ظفر کی خوبصورت آواز میں لگایا جانے والا ’تم چلے آؤ پہاڑوں کی قسم ویڈیو کو مزید خوبصورت بنارہا ہے۔
میک اپ آرٹسٹ اسماء کی جانب سے شیئر کیے گئے کیپشن میں رواں برس کو محمد علی سدپارہ کے نام کیا گیا۔آرٹسٹ نے لکھا کہ یہ اس برس جشن آزادی کے موقع پر میری جانب سے کی جانے والی ایک چھوٹی سی کوشش ہے۔
معروف میک اپ آرٹسٹ اسما کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور ساتھ ہی سوشل میڈیا صارفین اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے خاتون کی محنت کو سراہ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، بابر اعظم کی 10 ویں پوزیشن برقرار، کوہلی کی تنزلی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








