رضوانہ سے ملاقات، مریم نواز کا تشدد کی شکار بچی کو انصاف فراہم کرنیکا مطالبہ

تازہ ترین

تازہ ترین

لاہور: ن لیگ کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز نے تشدد کا شکار گھریلو ملازمہ رضوانہ سے ملاقات کی اور کمسن و مظلوم بچی کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز آج رضوانہ کی عیادت کیلئے جنرل ہسپتال لاہور پہنچیں اور متاثرہ بچی سے بات چیت کی۔ کمسن ملازمہ نے کہا کہ مالکن مجھے ڈنڈوں سے مارتی اور بہت تشدد کرتی تھی۔ تیزاب بھی پھینکتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

 رشوت کا الزام، پرویز الٰہی کا دوست وعدہ معاف گواہ بن گیا

کمسن بچی رضوانہ نے کہا کہ میرے ساتھ مالکن نے جس طرح کا تشدد کیا، اس کے ساتھ بھی ویسا ہی سلوک کیا جانا چاہئے۔ مریم نواز نے رضوانہ کی خیریت دریافت کی اور ڈاکٹرز سے گفتگو کے دوران اس کے علاج کی پیشرت بھی معلوم کی۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ رضوانہ تو گھریلو ملازماؤں پر تشدد سے متعلق صرف ایک کیس ہے۔ اس قسم کے کئی کیسز خوف کے باعث چھپائے جاتے ہیں۔ درخواست کرتی ہوں مجرم کو سزا دی جائے چاہے وہ جتنا بھی طاقتور ہو۔

ن لیگی رہنما مریم نواز نے کہا کہ رضوانہ کی طبیعت بہت زیادہ خراب ہے۔ میں نے پوچھا تم پر 6 ماہ تشدد ہوا؟ کمسن ملازمہ بولی کہ کیوں نہیں؟ تشدد کا کسی کو بتایا تو تیسری منزل سے نیچے پھینک دیں گے۔ بچے ہمارا مستقبل ہیں، ان کی حفاظت ریاست کی اور ہماری ذمہ داری ہے۔

Related Posts