گجرات: تحریکِ انصاف کے سینئر رہنما و سابق وزیرِ اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی پر سڑک کی تعمیر میں رشوت لینے کے الزام سے متعلق کیس میں برسوں پرانا دوست افگن فاروق وعدہ معاف گواہ بن گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ کے دوست نے اینٹی کرپشن حکام کو پرویز الٰہی کے خلاف بیان قلمبند کرادیا۔ اینٹی کرپشن حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما نے پرانی جی ٹی روڈ سے لکھووال تک 29 کلومیٹر کی سڑک کی تعمیر میں بھاری رشوت لی۔
پرویز خٹک کی پارٹی کی تحریکِ انصاف کو انتخابی اتحاد کی پیشکش
اینٹی کرپشن کو قلمبند کرائے گئے بیان میں افگن فاروق کا مبینہ طور پر کہنا ہے کہ 2 ارب کے منصوبے میں ٹھیکیدار نے 25 کروڑ کی رشوت دی جن میں سے 5 کروڑ ایڈوانس اور 20 کروڑ بل کلیئر ہونے پر دینے کا طے کیا گیا۔ پرویز الٰہی نے 5 کروڑ میرے سامنے لیے۔
وعدہ معاف گواہ افگن فاروق کا مبینہ بیان میں کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کو 5 کروڑ روپے یوریا کھاد کے سفید توڑوں، 1، 1 کروڑ کے 5 پیکٹس میں ادائیگی کی گئی۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے رقم پیکٹس سے نکالی اور اپنے سامنے نوٹوں کو گنتی کروایا۔
حکام کا کہنا ہے کہ مقدمے کا اندراج اپریل کے دوران ریڈ ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عبدالوقار کی مدعیت میں عمل میں لایا گیا۔ ایف آئی آر میں پرویز الٰہی کے علاوہ پرسنل سیکریٹری مونس الٰہی اور دیگر ملزمان کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








