پرویز خٹک کی پارٹی کی تحریکِ انصاف کو انتخابی اتحاد کی پیشکش

تازہ ترین

تازہ ترین

عمران خان پر پرویز خٹک کی تنقید
جرگے میں فضل الرحمان کے ساتھ مل بیٹھ کر مسائل کا حل نکالیں گے۔پرویز خٹک

پشاور: سابق وزیرِ دفاع پرویز خٹک کی پارٹی نے تحریکِ انصاف کو عام انتخابات کیلئے اتحاد کی پیشکش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کو دئیے گئے اپنے حالیہ بیان میں پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے ترجمان ضیاء اللہ بنگش نے کہا کہ ہم عام انتخابات میں تحریکِ انصاف کے ساتھ اتحاد کیلئے تیار ہیں جس کیلئے رابطہ مہم بھی شروع کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

ملک میں صرف بل پاس کرنے کی فیکٹری چل رہی ہے، شیخ رشید

ترجمان پی ٹی آئی (پی) نے کہا کہ عام انتخابات کیلئے رابطہ مہم کا آغاز رواں ماہ 19 اگست سے کیا جائے گا۔ اس دوران خیبر پختونخوا کے تمام اجلاس میں جلسے ہوں گے اور ہر حلقے سے امیدواروں کو میدان میں اتارا بھی جائے گا۔

قبل ازیں تحریکِ انصاف پارلیمنٹیرینز کی جماعت میں اپنی تشکیل کے وقت سے ہی پھوٹ پڑ جانے کی افواہیں سامنے آئیں تاہم پارٹی قیادت نے ایسی افواہوں کو بے بنیاد اور حقائق کے منافی قرار دیا تھا۔

خیبر پختونخوا کے سابق وزیر اعلیٰ محمود خان سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنما تاحال پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کا حصہ ہیں۔ پارٹی کی جانب سے انتخابی مہم چلائے جانے کا اعلان سامنے آنے کے بعد پھوٹ پڑنے سے متعلق افواہیں دم توڑ گئی ہیں۔

Related Posts