حکومت کی کشتی ڈوبنے والی ہے، سواریاں بدلنے سے کچھ نہیں ہوگا، مریم نواز

تازہ ترین

تازہ ترین

Maryam Nawaz reacts over Sheikh Rashid's appointment as Home Minister

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ کشتی غرق ہونے لگے تو توازن قائم کرنے کے لیے سواریوں کی جگہ تبدیل کردی جاتی ہیں لیکن عوام کے سمندر میں ہچکولے کھاتی کشتی کو ڈوبنے سے کوئی نہیں بچا سکتا ۔

مسلم لیگ عوامی کے سربراہ کو وزیر داخلہ بنانے کے حوالے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ کشتی غرق ہونے کو ہے انشااللہ، سواریوں کی جگہیں بدلنے سے اب کچھ نہیں ہو گا۔

 

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ(ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ عوام پی ڈی ایم کے جلسہ میں شریک ہوکر کٹھ پتلی حکومت کے خلاف فیصلہ دیں گے ،ملک میں اب ووٹ کی عزت ہوگی اورووٹ کے فیصلے کو تسلیم کیاجائے گا۔

منصفانہ انتخابات ہوں گے تو عوامی فیصلے کو تسلیم کرکے مینڈیٹ سے جمہوری حکومت قائم ہوگی ،ملک میں غیر آئینی مداخلت کے تمام راستے تیرہ دسمبر سے بند ہو جائیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب ملک میں جمہوری دور ہوگا اورووٹ کے فیصلے کو تسلیم کیاجائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ ہر فرد اور ادارہ کوآئینی حدود میں رہناہوگا،آئین و قانون کے مطابق چلنا ہوگا ، یہی مہنگائی مسائل کا علاج اورعوام کی خوشحالی کا راز بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی خود مدعی بن کر مقدمات درج کروائیں ،انتظامیہ کا کوئی تعاون نہیں ،کرسیاں لائٹنگ کا انتظام کرنے والوںکے خلاف کریک ڈائون کیا گیا اور رکاوٹیں ڈالی گئیں۔

ا نہوں نے کہا کہ عمران خان کو وارننگ دیناچاہتاہوں کہ پرامن جلسہ ہے ،پر امن طور پر قائدین کا خطاب ہوگا ،اگر حکومت نے مداخلت جاری رکھی تو کوئی حادثہ ہوسکتا ہے جس کی ذمہ داری بنی گالہ کی حکومت اورانتظامیہ پر ہوگی ۔

سرکاری افسران اور اہلکاران کٹھ پتلی حکومت کے نوکر نہ بنیں، کوئی تصادم یا حادثہ ہوا تو آپ پر مقدمات اور آپ نوکریوں سے بھی چلے جائیں گے ،اگر ریاست کے نوکر کے طورپر کام کیا تو کٹھ پتلی حکومت صرف تبادلہ کرسکتی ہے۔

مزید پڑھیں:پیپلز پارٹی کے سندھ اسمبلی سے استعفے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، خرم شیر زمان

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کی حکومت جتنے چاہے مقدمات درج کرے ،سیاسی مخالفین پر جھوٹے مقدمات درج کرانے کا ورلڈ ریکارڈ قائم کرے لیکن ایک حکم سے سب ختم ہو جائیں گے ۔

مینار پاکستان سے پیغام اتنازور دارہوگا کہ بنی گالہ تک پہنچ جائے گا،شیخ رشید جو بھی ہے ایک اسٹریٹ ورکر سے اورچپڑاسی سے وزیر داخلہ بنا ہے اس کو مبارک باد دیتاہوں ،ہم اپنے مقصد ووٹ کی عزت دو کیلئے ہر خطرہ مول لینے کیلئے تیار ہیں۔

Related Posts