افتخار شالوانی فارغ، لئیق احمد ایڈمنسٹریٹر، نوید شیخ کمشنر کراچی تعینات

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی : سندھ کی بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ، افتخار شالوانی سے ایڈمنسٹریٹر اور کمشنر کراچی کا چارج واپس لے لیا گیا، نوید احمد شیخ کوکمشنر کراچی جبکہ لئیق احمد کو ایڈمنسٹریٹر کراچی تعینات کردیا گیا۔

سیکریٹری خوراک عبدالحلیم شیخ کو سیکریٹری ایکسائز کی اضافی ذمہ داری دے دی گئی ،محمد نواز شیخ وزیراعلیٰ انسپیکشن اینڈ انکوائری ٹیم چیئرمین ،روشن علی شیخ کو سیکریٹری سماجی بہبود تعینات کردیا گیاہے۔

سیکریٹری سروسزڈاکٹرسیف الرحمان کوگورنرسندھ کاپرنسپل سیکریٹری مقررکردیا گیا،تعیناتی کےمنتظرافسرریاض الدین کو سیکریٹری صنعت تعینات کردیا گیا،سعید منگنیجو کوسیکریٹری سروسز مقررکرنے کانوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نسیم الغنی سہتو سیکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن تعینات ،تمیزالدین کوسیکریٹری ٹریننگ مینجمنٹ اینڈ ریسرچ لگا دیا گیا، سجاد حسین عباسی کوممبر صوبائی الیکشن اتھارٹی مقرر کردیا گیا۔

تعیناتی کے منتظرروشن علی شیخ کوسیکریٹری سوشل ویلفیئرلگادیا گیا،افتخار شالوانی کو ایڈمنسٹریٹر و کمشنر کراچی سے ہٹاکر رپورٹ کرنے کا حکم دیدیا گیا۔

Related Posts