بہاولپور میں مریم نواز مہنگائی کے خلاف پی ڈی ایم ریلی کی میزبانی آج کریں گی

تازہ ترین

تازہ ترین

govt gave conditional permission to maryam nawaz for going to london

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز بہاولپور میں مہنگائی کے خلاف ہونے والی پی ڈی ایم ریلی کی میزبانی آج کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز آج دوپہر 1 بجے بہاولپور میں مہنگائی کے خلاف پی ڈی ایم ریلی کی میزبان ہوں گی۔ ن لیگ کے زیرِ اہتمام ریلی میں پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور دیگر پی ڈی ایم قائدین بھی شریک ہوں گے۔

ریلی کا آغاز بہاولپور کے مشہورومعروف میکڈونلڈ چوک سے ہوگا جو سرائیکی چوک پر اختتام پذیر ہوگی جس سے پی ڈی ایم قائدین اور مریم نواز خطاب کریں گے، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ریلی میں شریک نہیں ہوں گے۔

دوسری جانب بہاولپور کی ضلعی انتظامیہ نے پی ڈی ایم کو مظاہرے کیلئے اجازت نامہ جاری نہیں کیا۔ قانون کی خلاف ورزی پر پی پی پی، جمعیت علمائے اسلام اور دیگر پی ڈی ایم رہنماؤں کے خلاف ایف آئی آرز درج ہیں۔

مریم نواز پہلے ہی ن لیگ کے پارٹی کارکنان اور رہنماؤں کے ہمراہ بہاولپور میں ہیں، ڈی سی بہاولپور نے ن لیگی قیادت کو خط لکھ کر پی ڈی ایم ریلی میں دہشت گردی کے خدشات سے آگاہ کیا ہے۔

ڈی سی بہاولپور کے خط میں بتایا گیا ہے کہ ریلی کے باعث کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کا خدشہ ہے جبکہ ن لیگ کا کہنا ہے کہ ہمارے کارکنان کو غیر قانونی طور پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔

سابق وزیرِ قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ اگر انتظامیہ نے ہمارے کارکنان رہا نہ کیے تو پر امن احتجاج متشدد بھی ہوسکتا ہے۔ شہری انتظامیہ کو چاہئے کہ کٹھ پتلی حکومت کے احکامات ماننے سے انکار کردے۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی آؤٹ، فضل الرحمان اور مریم نواز کی نئی حکمت عملی تیار 

Related Posts