مریم صفدر نے دو منٹ کے انٹرویو میں 16جھوٹ بولے، شہبازگل

تازہ ترین

تازہ ترین

مریم صفدر نے دو منٹ کے انٹرویو میں 16جھوٹ بولے، شہبازگل
مریم صفدر نے دو منٹ کے انٹرویو میں 16جھوٹ بولے، شہبازگل

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مریم صفدر نے دو منٹ دو سیکنڈ کے انٹرویو میں 16 جھوٹ بولے۔

شہباز گل نے اپنے بیان میں کہا کہ مریم صفدر بری معیشت کے خلاف بالکل نکلیں جو معیشت ان کے والد چھوڑ کر گئے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف 20 ارب ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ چھوڑ کرگئے اسکے خلاف نکلیں، نواز شریف 37 ارب ڈالر کا تجارتی خسارہ چھوڑ کر گئے۔ بالکل اسکے خلاف نکلنا پڑے گا۔

شہباز گل نے کہا کہ نواز شریف کو 25ارب ڈالرکی سالانہ ایکسپورٹ ملی جو نالائقی سے 5 ارب ڈالر تک پہنچائی، 50 ہزار پاور لومز اور ڈھائی لاکھ مزدوروں کو بیروزگار کرنیوالے نوازشریف کیخلاف نکلنا پڑیگا۔

شہبازگل کا کہنا تھا کہ آج 50 ہزار پاور لومز ناصرف بحال ہوئیں بلکہ 30 ہزار مزید لگ گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ 30سال میں ایک بھی ایسا اسپتال نہیں بنا جس میں ان کا علاج ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ یہ لوگ خود اپنا علاج کرانے باہر جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: عمران خان پہلے دھمکیاں دیتے تھے اب بات چیت کیلئے تیارہیں،بلاول بھٹو

Related Posts