کراچی:بلدیہ وسطی کے دفاتر میں تاحال تالابندی جاری، ملازمین کی جانب سے کئے جانے والے احتجاجی دھرنے میں ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی اسامہ قادری اظہار یکجہتی کے لیے پہنچ گئے۔
احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملازمین کے ساتھ ہونے والے ظلم کا ازالہ ہونا چاہیے، ملازمین کوناجائز طور پر تنگ کیا جارہاہے، ملازمین کی تنخواہیں روکی جارہی ہیں نوکریوں سے نکالا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملازمین کی تذلیل برداشت نہیں کی جاسکتی، اگر کوئی ملازم غیرقانونی کاموں میں ملوث ہے تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے،اس کی سزا سارے ملازمین کو نہ دی جائے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی اسامہ قادری نے مزید کہا کہ ڈی سی سینٹرل اور انتظامیہ ضلع کی بہتری کے لیے کام کرنے کے بجائے ملازمین کو پریشان کر رہے ہیں، ملازمین کے ساتھ یکجہتی کے لیے پوری ایم کیوایم ساتھ کھڑی ہوگی۔
واضح رہے کہ گھوسٹ ملازمین کے خلاف کارروائی کے خوف سے سیاسی جماعت سے وابستہ ملازمین نے تمام ملازمین کو احتجاج پر مجبور کردیا ہے۔