مولانا فضل الرحمن کل جے یو آئی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے

تازہ ترین

تازہ ترین

پہلی بار سپریم کورٹ آیا،یہ حکومت ہی ناجائز ہے،مولانا فضل الرحمن
پہلی بار سپریم کورٹ آیا،یہ حکومت ہی ناجائز ہے،مولانا فضل الرحمن

کراچی:پی ڈی ایم کے سربراہ اور جے یوآئی کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان ان دنوں کراچی کے دورے پر ہیں،جوکل شام 6 بجے جامعہ مصباح العلوم محمودیہ منظور کالونی کراچی میں جے یوآئی کراچی کے اضلاع کے ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے۔

جمعیت علماء اسلام کے صوبائی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات سمیع الحق سواتی کے مطابق 29 جولائی کو کراچی میں پی ڈی ایم کے جلسہ عام کی تیاریوں کے سلسلے میں کراچی کے تمام اضلاع ان کی پی ایسز اور بنیادی یونٹس کے مجالس عاملہ کے اراکین سے مولانا فضل الرحمان خصوصی خطاب کریں گے۔

کنونشن سے جے یوآئی کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو، مرکزی ترجمان محمد اسلم غوری سمیت دیگر مرکزی صوبائی قائدین بھی خطاب کریں گے۔

جمعیت علماء اسلام کے صوبائی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات سمیع الحق سواتی نے جے یوآئی ذمہ داران سے اپیل کی ہے کہ وہ وقت کی پابندی کیساتھ کنونشن میں شرکت کریں۔

مزید پڑھیں: عمران خان کوپاکستان کے اثاثوں کو گروی رکھنے کی اجازت کس نے دی ؟،مریم نواز

درین اثناء جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر 25 جون جمعہ کی شام کو شام 6 بجے کراچی پریس کلب میں صحافیوں کیساتھ ”میٹ دی پریس” میں خصوصی گفتگو کریں گے۔

Related Posts