وزیرتعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند کامستعفی ہونیکا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیرتعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند کامستعفی ہونیکا اعلان
وزیرتعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند کامستعفی ہونیکا اعلان

کوئٹہ: وزیرتعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیرتعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند کا کہنا ہے کہ میں بلوچستان حکومت میں مزید نہیں رہ سکتا۔انہوں نے کہا کہ میرے خاندان کوکچھ ہواتوذمہ داربلوچستان حکومت ہوگی۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے صوبائی وزیر تعلیم یار محمد رند اس سے قبل بھی اپنے تحفظات کا اظہار کرچکے تھے، اُن کا اپنے سابقہ بیان میں کہنا تھا کہ گزشتہ تین سالوں میں انہیں وفاقی وزیر توانائی کے کسی اجلاس میں مدعو نہیں کیا گیا یا پانی و توانائی کے مسئلے پر کبھی اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

انہوں نے سوئی سدرن گیس کمپنی اور واپڈا پر بلوچستان کے عوام کو مناسب گیس اور توانائی کی سپلائی سے محروم رکھ کر ان کے خلاف ‘مظالم کا ارتکاب’ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ پانی و توانائی کا قلمدان اس شخص کو دیا گیا ہے جو بلوچستان کے عوام کی مشکلات کے حوالے سے انہیں سننے کو تیار نہیں۔

پی ٹی آئی رہنما کا اپنے گزشتہ بیان میں کہنا تھا کہ انہوں نے گیس اور بجلی کی سپلائی کے مسئلے کا حل نکالنے کی کوشش کی، تاہم سابق وفاقی وزیر توانائی اور وفاقی حکومت نے ان کی کوششوں کو کوئی اہمیت نہیں دی۔

مزید پڑھیں: منی لانڈرنگ اور آثاثہ جات کیس، لاہور ہائیکورٹ میں خواجہ آصف کی ضمانت منظور

Related Posts