کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جرائم کو کنٹرول کرنے کےلیے مانیٹرنگ یونٹ بنایا جارہا ہے۔ صوبے میں امن قائم رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے ، محرم الحرام کے دوران بھائی چارے کی فضا کو فروغ دیا جائے۔
ان خیالات کا اظہار سید مراد علی شاہ نے امن و امان سے متعلق اجلاس کے موقع پر کیا۔
ترجمان سندھ حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ ہر صورت صورت صوبے میں امن و امان چاہتے ہیں، جرائم کو مانیٹر کرنے کے لیے ہر ڈسٹرکٹ میں اپنے ذرائع سے مانیٹرنگ ٹیم تشکیل دی جائے گی۔
اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کا کہنا تھا کہ کراچی میں سوائے چند واقعات کے زیادہ تر حالات ٹھیک ہیں۔
اجلاس میں وزیراعلی سندھ نے کہا کہ سکھر اور لاڑکانہ میں جرائم کی وارداتوں میں اضافہ نظر آرہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : وفاقی حکومت نے جہانگیر ترین کے لیے ایک اور مشکل کھڑی کردی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








