فیاض الحسن چوہان کو پنجاب حکومت کا ترجمان مقررکردیا گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

فیاض الحسن چوہان کو پنجاب حکومت کا ترجمان مقررکردیا گیا
فیاض الحسن چوہان کو پنجاب حکومت کا ترجمان مقررکردیا گیا

لاہور: تحریک انصاف کے رہنماء فیاض الحسن چوہان کو پنجاب حکومت کا ترجمان مقرر کردیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ترجمان مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔

فیاض الحسن چوہان نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مجھے جو ذمہ داری سونپی گئی ہے، اس پر پورا اتروں گا، انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک بار پھر مجھ پر اعتماد کیا ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ تین سالوں میں پنجاب حکومت کی جو کارکردگی رہی، اس کو سامنے لاوں گا، پنجاب حکومت نے تین سالوں میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے۔

دوسری جانب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ حکومت نواز شریف کے علاج معالجہ میں سیاست کا الزام انتہائی بھونڈا اور حقیقت سے دور ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ساری لیگی قیادت نے نواز شریف کو ”سیاسی بیمار“ بنا رکھا ہے،پاکستان سے جھوٹ بول کر فرار ہونے والوں کو لندن میں بھی شرمندگی اٹھانا پڑ رہی ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سیاسی بصارت سے محروم مولانا فضل الرحمان کو ای وی ایم مشین سمجھ نہیں آئے گی،دنیا الیکٹرانک ووٹنگ پر شفٹ ہو چکی اپوزیشن ملک کو دقیانوسی طرز پر رکھنا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ساری لیگی قیادت نے نواز شریف کو ”سیاسی بیمار“بنا رکھا ہے‘ فیاض الحسن چوہان

اُنہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے جلسوں، استعفوں اور لانگ مارچ کے دعوے اب چلے ہوئے کارتوس بن چکے،عوام اب ان ٹھگوں کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔

Related Posts