: مسلم لیگ (ن) کے باغی رکن پنجاب اسمبلی میاں جلیل شرقپوری نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کو اپنا مشروط استعفیٰ بھجوادیا ہے جس میں ایک اہم شرط رکھی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق رکنِ اسمبلی جلیل شرقپوری نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کو جو استعفیٰ بھجوایا اس میں یہ شرط رکھی گئی ہے کہ ہمارے پورے پینل کو استعفیٰ دینا چاہئے اگر ان کا استعفیٰ آتا ہے تو میرا استعفیٰ بھی منظور کیا جاسکتا ہے۔
رکنِ پنجاب اسمبلی کے استعفے کی شرط کے مطابق پی پی 139، پی پی 128، پی پی 127 اور این اے 120 کے اراکینِ اسمبلی مستعفی ہوجائیں تو میں بھی استعفیٰ دینے کو تیار ہوں اور میرا استعفیٰ بھی قبول کر لیا جائے۔
واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کے مذکورہ حلقوں سے رکنِ قومی اسمبلی رانا تنویر، رکنِ صوبائی اسمبلی پیر اشرف رسول اور رکنِ اسمبلی عبدالرؤف منتخب ہوئے تھے جنہوں نے ایک دوسرے سے ووٹ لیے۔ جلیل شرقپوری کا کہنا ہے کہ میں استعفوں کی پیشکش پر قائم ہوں، میرا استعفیٰ چاروں اراکین کے ساتھ منظور کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: عثمان بزدارکا پی ڈی ایم جلسے میں بھیس بدل کر آنا خوش آئند ہے۔عطاء اللہ تارڑ
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








