مجھے عہدے پر رکھنا یا نہ رکھنا وزیراعظم کی صوابدید پر ہے۔مفتاح اسماعیل

تازہ ترین

تازہ ترین

مشکل وقت کے بعد اب قوم کو ریلیف دینے کا وقت آگیا ہے، پیٹرول آج ہی سستا کریں گے، مفتاح اسماعیل
مشکل وقت کے بعد اب قوم کو ریلیف دینے کا وقت آگیا ہے، پیٹرول آج ہی سستا کریں گے، مفتاح اسماعیل

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ مجھے عہدے پر برقرار رکھنا یا نہ رکھنا وزیر اعظم شہباز شریف کی صوابدید پر منحصر ہے۔ ہمارا پلان تو طویل ہے تاہم پاکستان کی سیاست میں عہدیداران کی تبدیلی چلتی رہتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے حالیہ بیان میں وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہم پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس عائد کرنے کے حق میں نہیں، معمولی سی لیوی بڑھائیں گے۔ اوگرا کی سمری پر حتمی فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

لوڈشیڈنگ میں اضافہ، آئی ایم ایف سے معاہدہ طے پا جائیگا، وزیر اعظم

بیان میں وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پلان تو لمبا ہے تاہم پاکستان کی سیاست میں چلتا رہتا ہے۔ وزیر اعظم میرے ساتھ اگلے کئی دنوں کے پلان بنا رہے ہیں لیکن مستقبل کا کسی کو پتہ نہیں جیسا کہ عمران خان کے دورِ حکومت میں اسد عمر کے ساتھ ہوا۔

وفاقی وزیرِ خزانہ نے کہا کہ اسحاق ڈار حکومتی معاشی ٹیم کا حصہ ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے انٹرویوز میں بھی اسحاق ڈارپینل میں شامل تھے۔ واضح رہے کہ تاحال وزیر اعظم شہباز شریف یا کسی اور حکومتی عہدیدار نے مفتاح اسماعیل کو ہٹانے سے متعلق اعلان نہیں کیا۔ 

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی وفاقی حکومت نے اقتدار میں آتے ہی مفتاح اسماعیل کو وفاقی وزیرِ خزانہ بنایا جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ بھی ان کے معیشت سے متعلق فیصلوں پر بارہا اعتماد کا اظہار کرچکی ہے۔ 

 

Related Posts