جولائی میں لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوگا، آئی ایم ایف سے معاہدہ جلد طے پا جائیگا، وزیر اعظم

تازہ ترین

تازہ ترین

جولائی میں لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوگا، آئی ایم ایف سے معاہدہ جلد طے پا جائیگا، وزیر اعظم
جولائی میں لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوگا، آئی ایم ایف سے معاہدہ جلد طے پا جائیگا، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جولائی میں لوڈشیڈنگ میں مزید اضافہ ہوجائے گا، جبکہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے معاہدہ جلد طے پا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کے اراکین قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عوام کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ریلیف دیا گیا۔تاریخ میں پہلی بار صاحب ثروت افراد پر ٹیکس لگایا ہے، عوام کو مہنگائی کا سامنا ہے، شمسی توانائی کے حوالے سے پروگرام جلد لیکر آئیں گے، صاحب ثروت افراد سے 200 ارب روپے سے زائد جمع ہونے کی توقع ہے، صاحب ثروت افراد قربانی کے جذبے کے ساتھ آگے آئیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے پاکستان کو دیوالیہ پن کے دہانے پر پہنچا دیا تھا، آج پاکستان دیوالیہ ہونے سے بچ چکا ہے، اتحادی قیادت کی مشاورت سے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، آئی ایم ایف سے معاہدہ جلد طے پا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح ؒ پاکستان کو رفاعی ریاست دیکھنا چاہتے تھے، تبدیلی اور نئے پاکستان والوں نے ایسے کوئی اقدامات نہیں کیے، مختلف شعبوں کے مالکان کی آمد ن پر ڈائریکٹ ٹیکس لگایا ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دنیا میں کوئلہ بہت مہنگا ہوچکا ہے، کوئلے کی امپورٹ پر اربوں ڈالر خرچ ہو رہے ہیں، پچھلے تین ہفتوں میں بھرپورپلاننگ کررہے تھے،انڈونیشیا کے صدر کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، خوردنی تیل کا بحران آنے والا تھا اس سے بھی پاکستان بچ گیا، پچھلی حکومت کو 3ڈالر میں گیس مل رہی تھی لیکن خریدی نہیں۔

مزید پڑھیں:بلدیاتی انتخابات میں جیالوں کی کامیابی عوام کی کامیابی ہے، آصف علی زرداری

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت کو تین ڈالر کی گیس مل رہی تھی نہیں خریدی۔ گزشتہ حکومت کی کم عقلی تھی سستی گیس کا فائدہ نہ اٹھایا۔ دنیا بھر میں تیل و گیس کی قیمتیں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، روس، یوکرین جنگ کی وجہ سے گیس اس وقت نایاب ہے، مشکلات بہت زیادہ ہے، ہم ان مشکلات سے ضرور نکل جائیں گے۔

Related Posts