بجٹ2020ء: تحریکِ انصاف کی وفاقی حکومت منی بجٹس بھی ضرور لائے گی۔احسن اقبال

تازہ ترین

تازہ ترین

عمران خان انتشار کی سیاست کررہے ہیں، احسن اقبال
عمران خان انتشار کی سیاست کررہے ہیں، احسن اقبال

اسلام آباد:  پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وزیرِ داخلہ احسن اقبال نے پیش گوئی کی ہے کہ تحریکِ انصاف کی حکومت وفاقی بجٹ کے بعد منی بجٹس بھی ضرور لائے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ن لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ مشیرِ خزانہ حفیظ شیخ کا یہ بیان کہ بجٹ کوئی صحیفہ نہیں جسے تبدیل نہ کیا جاسکے، یہ پیشگوئی کرتا ہے کہ حکومت مزید منی بجٹس لانے والی ہے۔

پیغام میں سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ صوبوں سے کہا گیا کہ مرکز کی پیش گوئی پر انحصار نہ کریں جس کا ایک ہی مطلب نکلتا ہے کہ مرکز کی طرف سے ظاہر کی گئی توقعات غیر حقیقی ہیں یا پھر اندھیرے میں تیر چھوڑے گئے ہیں۔

ن لیگی رہنما احسن اقبال نے وفاقی بجٹ 21-2020ء پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں الفاظ کے ہیر پھیر سے حکومت نے ملک کو بد ترین معاشی بحران کی طرف دھکیل دیا ہے۔

 

 یہ بھی  پڑھیں: بجٹ  میں غریب عوام کو مکمل ریلیف دیا گیا، پی ٹی آئی 

Related Posts