چینی 70 روپے کلو سے زائد فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیں گے۔علیم خان

تازہ ترین

تازہ ترین

مارکیٹ میں چینی 70 روپے کلو فروخت کرنے کیلئے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔علیم خان
مارکیٹ میں چینی 70 روپے کلو فروخت کرنے کیلئے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔علیم خان

لاہور:صوبہ پنجاب کے وزیرِ خوراک عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ مارکیٹ میں چینی 70 روپے کلو فروخت کرنے کیلئے واضح احکامات کے بعد چینی زائد نرخ پر فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی رہنما و سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ چینی کے نرخوں میں کمی اور مارکیٹ میں 70 روپے فی کلو پر فروخت کو یقینی بنانے کیلئے حکومت کی جانب سے انتظامیہ کو واضح احکامات جاری کردئیے گئے، کسی کو بھی سرکاری نرخوں سے زائد فروخت کی اجازت نہیں۔

صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ کوئی بھی شخص سرکاری نرخوں سے زائد پر چینی فروخت نہیں کرسکتا، خلاف ورزی یا عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ 

Related Posts