اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ عسکری بجٹ کو زائد کہنے والوں کو یاد دلائیے کہ بھارتی بجٹ ہم سے 5 گنا زیادہ ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا کہ جو بھی شخص آپ سے یہ کہے کہ فوج کا بجٹ بہت زیادہ ہے، اسے بتائیے کہ ہماری دشمن بھارتی فوج کا بجٹ اس سے 5 گنا زیادہ ہے۔
وفاقی وزیر زرتاج گل وزیر نے کہا کہ سرحدوں کی محافظ ہماری فوج کی بدولت ہی ہم ایک آزاد قوم ہیں۔ اپنے بیچ دشمنوں کو پہچانئے جو دشمن کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں اور فوج کے خلاف بھڑکاتے ہیں۔
جو بھی آپ سے کہتا ہے کہ ???????? فوج کا بجٹ بہت زیادہ ہے، اسے یاد دلائیے کہ ہماری دشمن، بھارتی فوج کا بجٹ اس سے پانچ گنا زیادہ ہے!
سرحدوں کے محافظ، ہماری فوج کی بدولت ہی ہم ایک آزاد قوم ہیں۔ اپنے بیچ دشمنوں کو پہچانیئے جو دشمن کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں اور فوج کے خلاف بھڑکاتے ہیں۔
— Zartaj Gul Wazir (@zartajgulwazir) June 14, 2020
یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کے وزیرِ اعلیٰ کا ٹیگ استعمال کرنے پر زرتاج گل وزیر کا اعتراض
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








