کاش لیاری کی طرح تھرپارکر بھی ووٹ کے ذریعے حکمرانوں سے بدلہ لے۔نصرت سحر عباسی

تازہ ترین

تازہ ترین

کاش لیاری کی طرح تھرپارکر بھی ووٹ کے ذریعے حکمرانوں سے بدلہ لے۔نصرت سحر عباسی
کاش لیاری کی طرح تھرپارکر بھی ووٹ کے ذریعے حکمرانوں سے بدلہ لے۔نصرت سحر عباسی

کراچی: گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی سینئر رہنما و رکنِ سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی نے کہا ہے کہ کاش کراچی کے علاقے لیاری کی طرح تھرپارکر کے عوام بھی ووٹ کے ذریعے حکمرانوں سے بدلہ لے سکیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رکنِ سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی نے مٹھی سول ہسپتال کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ سندھ کے ضلع تھرپارکر کا ہسپتال ہے، کاش لیاری کی طرح یہاں کے لوگ بھی اپنے ووٹ کے ذریعے حکمرانوں سے بدلہ لیں کیونکہ یہاں سے پیپلز پارٹی رہنما منتخب ہو کر اسمبلیوں میں گئے ہیں۔

رکنِ سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی نے کہا کہ یہاں سے پاکستان پیپلز پارٹی کے اراکینِ قومی اسمبلی مہیش کمار ملانی، نور محمد جیلانی اور اراکینِ صوبائی اسمبلی دوست محمد راہموں اور  مخدوم جمیل الزمان منتخب ہوئے ہیں۔ کیا یہ اراکینِ اسمبلی خود تھرپارکر کے مٹھی سول ہسپتال کے کورونا وائرس کیلئے قائم وارڈ میں داخل ہوسکتے ہیں؟

Related Posts