کوئٹہ: پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنماء و رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کوکوئٹہ ائیرپورٹ پر گرفتار کرلیا گیا۔
محسن داوڑ کی گرفتاری کیخلاف کوئٹہ ائیرپورٹ کے باہر پی ٹی ایم کے کارکنوں نے دھرنا دیدیا ہے۔
پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنماء و رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کی گرفتاری کیخلاف کارکنوں کی جانب سے یرغمال آئین نا منظور ،یرغمال جمہوریت نا منظور کے نعرے لگائے جارہے ہیں۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ محسن داوڑ کی گرفتاری انتہائی افسوسناک ہے،اپنے ہی لوگوں کے ساتھ ایسا سلوک شرم کا مقام ہے۔