شہریوں کا بلدیہ جنوبی اور وسطی میں بھی غیر قانونی اشتہارات ختم کرانے کا مطالبہ

تازہ ترین

تازہ ترین

Citizens demanded to remove illegal advertisements in DMC South and Central

کراچی : محکمہ سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ کی جانب سے غیر قانونی اشتہارات آویزاں کرنے کے نوٹس لینے اوربلدیہ شرقی کے 2 افسران کو معطل کرنے کی کارروائی کا شہری حلقوں نے خیر مقدم کرتے ہوئے بلدیہ جنوبی اور وسطی میں بھی کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔

شہریوں کا کہنا ہےکہ بلدیہ شرقی کے بعد بلدیہ جنوبی اور وسطی کی باری کب آئے گی ، جہاں بغیر چالان ادا کیے اور پے آرڈر جمع کرائے بے ہنگم بیرونی اشتہارات کی بھر مار نظر آرہی ہے۔

ایم ایم نیوز نے 3 ڈی ایم سیز میں ان غیر قانونی آؤٹ ڈور ایڈ ورٹائزمنٹ کی نشاندہی کی تھی تاہم سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ نے ابتک صرف بلدیہ شرقی کے افسران کے خلاف کارروائی کی ہے ۔

یوں تو بلدیہ شرقی کے افسران کے خلاف کارروائی کو سراہا جا رہا ہے تاہم یہ سوال بھی کیا جا رہا ہے کہ کیا بلدیہ شرقی کے افسران کمزور تھے جو ان کے خلاف تو کاروائی ہو گئی مگر بلدیہ جنوبی اور بلدیہ وسطی کے متعلقہ افسران کے خلاف کوئی کارروائی نظر نہیں رہی ۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات میں یہ بات واضح ہے کہ کسی بھی وال پیسٹنگ میں آہنی ڈھانچہ ( آئرن اسٹکچر) استعمال نہیںکیا جائے گا اہم 60 فیصد وال پیسٹنگ کی سائٹس میں آہنی ڈھانچہ استعمال کیا گیا ہے ۔

کسی بھی عمارت اور روشنی روک کر وال پیسٹنگ کے نام پر اشتہارات نہیں لگائے جا سکتے کیوں کہ یہ بنیادی انسانی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے تاہم بلدیہ جنوبی اور وسطی میں ان باتوں کو نظر انداز کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں :میونسپل کمشنر(ایم سی) بلدیہ شرقی اور ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ کومعطل کردیا گیا

کراچی کے شہریوں نے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ یکطرفہ کارروائی کے بجائے ہر ڈی ایم سی کے ذمہ دار کرپٹ افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔

Related Posts