کراچی: ایم ایم نیوز ٹی وی کی خبر پر ایکشن، میونسپل کمشنر(ایم سی) بلدیہ شرقی اور ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ کومعطل کردیا گیا۔
بلدیہ شرقی میں غیر قانونی طریقہ سے آوٹ ڈور اشتہارات لگانے کی اجازت دے کر سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کے الزام کے تحت گریڈ 19 کے میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی وسیم مصطفی سومرواور ڈائریکٹر آوٹ ڈور ایڈورٹائزمنٹ گریڈ 18جاوید الرحمان کلوڑکو سیکریٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ نے معطل کردیا۔
دوران معطلی دونوں اپنی قانونی تنخواہ وصول کر سکیں گے تاہم ان کا دوران معطلی ہیڈ کوارٹر سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ ہوگا جہاں انہیں اپنی حاضری ممکن بنانا ہوگی۔ ایم ایم نیوز ٹی وی نے 21 اکتوبر کو اپنی خبر کی اشاعت میں بلدیہ شرقی، بلدیہ وسطی اور بلدیہ جنوبی میں غیر قانونی آوٹ ڈور اشتہارات کے ٹھیکوں مین سنگین بے قائدگیوں کا انکشاف کیا تھا۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








