اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس 4 فروری کو طلب کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیرِ صدارت اپوزیشن اتحاد کا سربراہی اجلاس 4 فروری کے روز دوپہر 2 بجے اسلام آباد میں ہوگا۔ سربراہی اجلاس میں اپوزیشن قیادت سینیٹ الیکشنز مشترکہ طور پر لڑنے کیلئے مشاورت کرے گی۔
پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں وزیرِاعظم عمران خان کے خلاف ممکنہ تحریکِ عدم اعتماد پر بھی مشاورت ہوگی۔ اپوزیشن سربراہان وزیرِ اعلیٰ پنجاب اور اسپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف بھی تحریکِ عدم اعتماد لانے پر غور کریں گے۔
سربراہی اجلاس میں پی ڈی ایم کے 5 فروری کو منعقد ہونے والے لیاقت باغ جلسے کے متعلق بھی حکمتِ عملی مرتب کی جائے گی۔ اجلاس میں مولانا فضل الرحمان کے علاوہ مریم نواز، بلاول بھٹو زرداری اور دیگر اہم قائدین کی شرکت متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم متحد ہے، حکومت پر ہر طرف سے وار کریں گے، آصف زرداری
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








