کراچی: پاکستان تحریکِ انصاف کراچی ڈویژن کی سینئر رہنما و رکنِ سندھ اسمبلی سدرہ عمران نے وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر سے درخواست کی ہے کہ اسٹیل مل کیس پر نظرِ ثانی کی جائے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رکنِ سندھ اسمبلی سدرہ عمران نے کہا کہ پاکستان اسٹیل مل اور اس کے ملازمین ہمیشہ میرے دل کے قریب رہے ہیں جبکہ وہ صرف مل کو فعال دیکھنا چاہتے ہیں۔
تحریکِ انصاف کی رکنِ سندھ اسمبلی نے کہا کہ ملازمین چاہتے ہیں کہ اسٹیل مل کام کرنے لگے اور ہم سب بھی یہی چاہتے ہیں کہ اسٹیل مل کو چلایا جائے جبکہ وزیرِ اعظم عمران خان نے ہمیں محنت سکھائی ہے۔
رکنِ اسمبلی سدرہ عمران نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان سے ہم نے یہی سیکھا ہے کہ کوئی بھی چیز ناممکن نہیں ہوگی اگر آپ اس کی اچھی منصوبہ بندی کریں اور اس پر سخت محنت کی جائے۔حماد اظہر سے اسٹیل مل کیس پر نظرِ ثانی کی درخواست کرتی ہوں۔
Pakistan Steel Mills and their employees always been close to my heart…
They want their Mill to get functional.. we all want to see/make it running… @ImranKhanPTI taught us that nothing is impossible if u plan well and work hard.
I req @Hammad_Azhar to review PSM case.
— •Sidra Imran• (@imran_sidra) June 4, 2020
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








