کنور نوید جمیل کی داخلہ ٹیسٹ کی نگرانی پیپلز میڈیکل کالج کو دینے کی مذمت

تازہ ترین

تازہ ترین

mqm-p protest against sindh govt education policies

کراچی :متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ڈپٹی کنوینر و پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی کنور نوید جمیل نے سندھ کے میڈیکل کالجز میں داخلوں کے ٹیسٹ کی نگرانی کیلئے پیپلز میڈیکل کالج ہیلتھ اینڈ سائنسز بے نظیر آباد کو مقرر کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اپنے ایک مذمتی بیان میں کنور نوید جمیل نے کہاکہ پیپلز میڈیکل کالج بے نظیر آباد کی اپنی تعلیمی ساکھ کوئی بہت اچھی نہیں ہے بلکہ اگر کہا جائے کہ اس ادارے کا تعلیمی معیار انحطاط پذیر ہے تو غلط نہ ہوگا ۔

ان کا کہنا ہے کہ سندھ کے تعلیمی اداروں میں حکومت کے متعصبانہ فیصلوں کے باعث خرابی پیدا ہورہی ہے جسکاعکس ہم معاشرے پر محسوس کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:کراچی کے نوجوانوں پر میڈیکل یونیورسٹی میں داخلے کے دروازے بھی بند

کنور نوید جمیل نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ سندھ کے میڈیکل کالجز کے داخلے کیلئے ہونے والے ٹیسٹ کی نگرانی کا فیصلہ جو پیپلز میڈیکل کالج کو دیا گیا ہے اسے واپس لیا جائے اور پہلے سے رائج طریقہ کار کو جاری رکھا جائے بصورت دیگر سندھ کے شہری علاقوں کے عوام اورطلبا ء و طالبات کے پاس سوائے حتجاج کے کوئی راستہ نہیں بچے گا ۔

Related Posts