کراچی:ٹیکس وصولی کراچی سے، مراعات و اکرام سندھ کے دیگر شہروں کے لیے۔ میڈیکل یونیورسٹی میں داخلے کیلئے امتحان این ٹی ایس کے بجائے اندرونِ سندھ کی پیپلز یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کے زیر انتظام لیے جائیں گے۔ شہری حلقوں نے اس اقدام کو سندھ حکومت کا کراچی پر ایک اور شب خون قرار دے دیا۔
یعنی اب کراچی کے نوجوانوں پر میڈیکل یونیورسٹی میں داخلے کے دروازے بھی بند کردیئے گئے۔ اس حوالے سے سندھ حکومت کے محکمہ صحت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








