اسلام آباد: پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کے ذریعے نجی میڈیا گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان کے ساتھ ناانصافی کی جارہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ مشکل اور دباؤ کے اِس وقت میں میری تمام تر ہمدردیاں میر شکیل الرحمان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔
پیغام میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ میر شکیل الرحمان کو مسلسل نیب کے ہاتھوں اذیت اور قید کا سامنا ہے جو وحشیانہ اور سنگین حد تک ناانصافی پر مبنی ہے۔
Allah rehem karay! Condolences to the family in this time of stress and trial. #MSR’s continued incarceration at the hands of NAB is both brutal and grossly unjust. https://t.co/oSPC8xprXG
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) July 12, 2020
یہ بھی پڑھیں: جو بچ گیا حکومت اُسے تباہ کرنا بند کرے۔شیری رحمان
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








