جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مفتی کفایت اللہ مانسہرہ سے گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مفتی کفایت اللہ مانسہرہ سے گرفتار
جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مفتی کفایت اللہ مانسہرہ سے گرفتار

مانسہرہ میں پولیس نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینئر رہنما مفتی کفایت اللہ کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ یہ گرفتاری قیامِ امن سے متعلق آئینِ پاکستان کی دفعہ 3 کے تحت عمل میں لائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق مفتی کفایت اللہ کی گرفتاری کیلئے پولیس کی بھاری نفری نے جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا۔ ڈی پی او مانسہرہ آصف بہادر کا کہنا ہے کہ مفتی کفایت اللہ گزشتہ 2 ماہ سے روپوش تھے۔

مفتی کفایت اللہ کی گرفتاری سے 2 ماہ قبل 5 جنوری کے روز خیبرپختونخوا پولیس کے چیف ثناء اللہ عباسی نے دیگر صوبوں کے آئی جیز کو خط تحریر کیا جس میں مفتی کفایت اللہ کی گرفتاری کیلئے مدد کی درخواست کی گئی تھی۔

قبل ازیں مفتی کفایت اللہ کے لاڑکانہ میں روپوش ہونے سے متعلق اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں۔پولیس چیف کے بیان کے مطابق مفتی کفایت اللہ پر ریاستی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی اور نامناسب الفاظ استعمال کرنے سے متعلق مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل مانسہرہ میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مفتی کفایت اللہ کے گھر پر چھاپہ پڑا جس کے دوران مفتی کفایت اللہ کے بھائی، بہنوئی اور 2 بیٹوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

چھاپہ مفتی کفایت اللہ کی رہائش گاہ پر مارا گیا جو مانسہرہ کے علاقے ترنگڑی میں واقع ہے تاہم پولیس کی کارروائی کے دوران مفتی کفایت اللہ گھر پر موجود نہیں تھے، اس لیے گرفتار نہ ہوسکے۔

مزید پڑھیں: مانسہرہ میں مفتی کفایت اللہ کے گھر پر چھاپہ، بھائی، بہنوئی اور 2 بیٹے گرفتار

Related Posts