پاکستان میں ارطغرل غازی کی بے مثال کامیابی کے بعد ترکی کا ایک اور تاریخی ڈرامہ کورولوس عثمان اردو ڈبنگ کے ساتھ یکم رمضان المبارک یا کل سے نشر کیا جائے گا۔
ترکی کا یہ تاریخی ڈرامہ عثمان نامی ایک بادشاہ کی داستانِ حیات پر مبنی ہے جس نے سلطنتِ عثمانیہ کی نشاط و ترویج میں اہم کردار ادا کیا جبکہ یہ تاریخ کے مطابق ڈرامہ ارطغرل غازی کے سلسلے کی ہی ایک کڑی ہے۔
ارطغرل غازی معروف تاریخی کردار عثمان کے والد ہیں۔ عثمان کی زندگی کی کہانی پر مبنی ڈرامے کی کل 51 اقساط اور 2 سیزن پیش کیے جائیں گے جبکہ ارطغرل غازی کے مداح اس اعلان کے بعد خوش نظر آتے ہیں۔
معروف نجی ٹی وی چینل نے میرا سلطان نامی ترک ڈرامہ بھی اردو زبان میں پیش کرکے تعریف و تحسین حاصل کی تھی تاہم پاکستان میں سب سے زیادہ شہرت ارطغرل غازی کو حاصل ہوئی جو پی ٹی وی نے پیش کیا ہے۔
ملک بھر میں ارطغرل غازی خواتین، بچوں اور بڑوں میں یکساں مقبولیت حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔ترکی میں بھی ارطغرل غازی کو اتنی کامیابی نصیب نہیں ہوسکی تھی جتنی پاکستان میں حاصل ہوئی۔کورولوس عثمان سے بھی مداحوں نے توقعات وابستہ کر لیں۔
یہ بھی پڑھیں: زین ملک کا ون ڈائریکشن بینڈ کے ساتھیوں سے دوستی نہ ہونے کا انکشاف
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








