برطانوی گلوکار زین ملک کا ون ڈائریکشن بینڈ کے ساتھیوں سے دوستی نہ ہونے کا انکشاف

تازہ ترین

تازہ ترین

برطانوی گلوکار زین ملک کا سابقہ بینڈ کے ساتھیوں سے رابطہ نہ ہونے کا انکشاف
برطانوی گلوکار زین ملک کا سابقہ بینڈ کے ساتھیوں سے رابطہ نہ ہونے کا انکشاف

برطانوی گلوکارزین ملک نے سابقہ بینڈ ون ڈائریکشن کے ساتھیوں کے متعلق خاموشی توڑتے ہوئے 2015ء میں بینڈ کے اختتام تک ساتھیوں سے دوستی نہ کیے جانے کا انکشاف کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے گلوکار زین ملک نے کہا کہ میں نے بینڈ میں سے کسی کو بھی دوست نہیں بنایا اور یہ کوئی ایسی بات نہیں ہے جسے کہنے سے میں خوفزدہ ہوجاؤں۔

گلوکار زین ملک نے کہا کہ مجھے دوسروں پر اعتماد کرتے ہوئے تحفظات محسوس ہوتے ہیں۔ میں نے ون ڈائریکشن کے ساتھیوں میں سے کسی کو بھی اپنا دوست نہیں بنایا، تاہم ہم موسیقی کیلئے کام کرتے تھے۔

ون ڈائریکشن میں زین ملک کے علاوہ ہیری اسٹائلز، نیال ہوران، لوئس ٹاملنسن اور لیام پین شامل تھے جبکہ یہ بینڈ ایکس فیکٹر نامی آئی ٹی وی شو میں 2010ء میں بنایا گیا تھا تاہم 5 سال گزر جانے کے بعد بینڈ ٹوٹ گیا۔

زین ملک 5 سال ون ڈائریکشن کے ساتھیوں کے ساتھ گزارنے کے باوجود دیگر گلوکاروں کے ساتھ ذاتی تعلق استوار نہ کرسکے اور اسی تنہائی کے ساتھ ہی گروپ چھوڑ دیا جس تنہائی کے ساتھ ون ڈائریکشن کا حصہ بنے تھے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستانی نژاد معروف برطانوی گلوکار زین ملک نے اپنے نئے البم نو باڈی از لسننگ سے پردہ اٹھاتے ہوئے ماضی کے معروف گلوکارمحمد رفیع کے گانے کے کچھ بول استعمال کرنے کے متعلق مداحوں کو آگاہ کیا۔ 

معروف بینڈ ون ڈائریکشن کی ٹیم سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد زین ملک اپنا انگریزی البم  سامنے لائے جس میں انہوں نے 3 ماہ قبل ایک گانا ٹائٹ روپ شامل کیا۔ گانے میں بھارتی گلوکار محمد رفیع کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

مزید پڑھیں: گلوکارزین ملک کا ماضی کے معروف گلوکارمحمد رفیع کو زبردست خراج تحسین

Related Posts