مراد علی شاہ وزیر اعلیٰ کا منصب سنبھالنے کے اہل نہیں ہیں،خرم شیر زمان

تازہ ترین

تازہ ترین

سندھ میں غریب حاریوں سے ان کی زمینیں چھینی جارہی ہیں،خرم شیرزمان
سندھ میں غریب حاریوں سے ان کی زمینیں چھینی جارہی ہیں،خرم شیرزمان

کراچی:پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سند ھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے صوبہ سندھ کے مسائل حل نہ کرنے کی قسم کھائی ہوئی ہے،اٹھارویں ترمیم سے صوبہ سندھ کو شدید نقصان پہنچا، صرف آصف زرداری کو اٹھارویں ترمیم سے فائدہ ہو ا ہے۔

انصاف ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ صوبہ سندھ کے عوام کی زندگیاں بدترین ہوگئی ہیں۔اسمبلی فلور پر 45 منٹ وزیر اعلیٰ نے وفاقی حکومت کی برائی کی اور صرف 15 منٹ سندھ میں اپنی کارکردگی بتائی۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے عوام کی بہتری کیلئے کوئی بات نہیں کی۔ہماری خواہش تھی کہ وزیر اعلیٰ کوئی اپنی تجاویز پیش کرتے۔ پانی کے مسئلہ پر کوئی بات نہیں کی، اسکول،صحت، تعلیم کسی مسئلے پر بات نہیں کی۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ پی ٹی آئی کراچی کے سینئر نائب صدر محمود مولوی، رکن سندھ اسمبلی شہزاد قریشی، پی ٹی آئی رہنما سمیر میر شیخ، فضہ ذیشان، گوہر خٹک اور دیگر موجود تھے۔

خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ آصف زرداری اور بلاول نے وزیر اعلیٰ کو کچھ سیکھا کر نہیں بھیجا تھا۔ہم انتظار کرتے رہے کہ اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کوئی تجویز پیش کریں۔

بلاول کی پھپھو سے صحت کے مسائل پر کوئی پوچھنے والا نہیں۔ اورنج لائن کے حوالے سے مراد علی شاہ نے کچھ نہیں بتایا، بس اتنا کہا کہ گرین لائن سے پہلے چلائیں گے۔

کراچی کے عوام کیلئے کوئی ٹرانسپورٹ کی سہولت موجود نہیں ہے۔ ہمیں انتظار تھا کہ شاید کہ قبرستان بنانے کیلئے زمین کی الاٹمنٹس پر بات ہوگی۔ ہم نے انتظار کیا کہ مراد علی شاہ بتائیں گے کہ ترقیاتی کاموں کا پیسہ کہاں لگایا۔

زرداری کا لاڈلہ یہ بتادیتا کہ وہ کرپشن کا خاتمہ کیسے کریگا، پلی بارگین افسران نیب زدہ لوگوں کا کیا انجام ہوگا؟ ہم نے مراد علی شاہ کی تقریر کے دوران45 منٹ انتظار کیا کہ وہ بتائیں گے کہ سیف سٹی پلین کیسے تشکیل دیا جائے گا۔

مراد علی شاہ بتائیں گے کہ کرائم کیسے کنٹرول کریں گے۔ ڈیفنس کلفٹن بہادرآباد جوہر میں کئی لوٹ مار کی وارداتیں سامنے آئی۔ ہمیں انتظار تھا کہ شاید مراد علی شاہ یہ بتادیں کہ انہوں نے ایمرجنسی سروس بنائی ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ مراد علی شاہ کے پاس ہسپتالوں سے متعلق کوئی پلان نہیں ہے۔ ہسپتال این جی آوز چلارہے ہیں،مراد علی شاہ نے 45 منٹ عمران خان کی برائی کرنے میں نکالا۔ مراد علی شاہ کو عمران خان کی کوئی اچھائی دکھائی نہیں دیتی۔

Related Posts