شہباز شریف کو روک کر عدالتی فیصلے کا تمسخر اڑایا گیا، شاہد خاقان

تازہ ترین

تازہ ترین

شہباز شریف کو روک کر عدالتی فیصلے کا تمسخر اڑایا گیا، شاہد خاقان
شہباز شریف کو روک کر عدالتی فیصلے کا تمسخر اڑایا گیا، شاہد خاقان

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کو بیرون ملک جانے سے روک کر لاہورہائیکورٹ کے فیصلے کا تمسخر اڑایا گیا، ایف آئی اے فیصلے پر عمل درآمد کی پابند تھی مگر شہباز شریف کو روکا گیا، یہ لوگ پاکستان کو اپنی بادشاہت بنانا چاہتے ہیں جو ہم بننے نہیں دیں گے۔

شہباز شریف کی درخواست پر ردعمل دیتے ہوئے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ عدالت نے اپنے فیصلے میں واضح طور پر لکھا تھا کہ نیب نے اگر کرپشن کے الزامات لگائے ہیں تو اسے ثابت کرنا ہوں گے۔

رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ ذرائع آمدن کا تعین کیے بغیر الزام کیسے لگایا جاسکتا ہے؟ الزام لگانے والے اپنی حیثیت اور اثاثوں کے بارے میں بھی بتائیں۔

شاہد خاقان کا کہنا تھاکہ عوام تین سال سے لگائے گئے الزامات کی حقیقیت جاننا چاہتے ہیں ، نیب نے خود اعتراف کیا تھا کہ شہباز شریف نے کوئی کک بیک نہیں لی۔ 55 یا 5500 والیوم ہوں، ثبوت دینا ضروری ہیں، بغیر ثبوت والیوم کسی کام کے نہیں ہیں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کو کس بنیاد پر نیب ریمانڈ اور جیل میں ڈال سکتے ہیں؟ نیب کا چیئرمین ملک کے قانون اور آئین سے باہر نہیں ہو سکتا، آئین کو کاغذ کا ٹکڑا سمجھنے والے کل جواب دہ ہوں گے۔

ن لیگ کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال کا کہنا تھاکہ شہباز شریف کےخلاف کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں ملا، نیب کے ریفرنس الف لیلیٰ کی داستان کے علاوہ کچھ نہیں، عمران خان ن لیگ کی کارکر دگی کا مقابلہ نہیں کر سکتا، شہباز شریف کو پنجاب میں مثالی ترقی کی سزا دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستانی طلبہ کی مختصر دورانیے کی فلم ’’ دریا کے اس پار‘‘ نے 3 ایوارڈ جیت لیے

Related Posts