ملک کی معاشی بحالی کیلئے حکومت کا پلان بی سامنے آگیا۔ مصدق ملک

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: وزیرِ مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ ملک کی معاشی بحالی کیلئے حکومت کا پلان بی سامنے آگیا ہے۔ غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں وزیرِ مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ غیروزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اسپیشل انویسٹمنٹ فیسی لیٹیشن کونسل کمیٹی کا اجلاس ہر مہینے ہوگا۔ وفاق وزراء کی سطح پر دوسری کمیٹی بھی کام کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیراعظم نے چشمہ 5 نیوکلیئر پاور پلانٹ کی یادداشت پر دستخط کردیئے

بیان میں وزیرِ مملکت مصدق ملک نے کہا کہ تیسرے درجے پر موجود عملدرآمد کمیٹی ہر ہفتے اجلاس منعقد کرے گی۔ نئی معاشی حکمتِ عملی پاکستان میں سب کچھ تبدیل کردے گی۔ تمام معاشی  مسائل ون ڈنڈو آپریشن کے تحت حل کیے جائیں گے۔

وزیرِ مملکت مصدق ملک نے کہا کہ سرمایہ کاروں کے تمام مسائل ایک ہی جگہ پر حل ہونے چاہئیں۔ آئندہ 5 سے 7 سال میں 112 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آئے گی۔ غیر یقینی صورتحال کے باعث ایل این جی کے سودے نہ ہوسکے۔

قبل ازین وزیر اعظم شہباز شریف نے ایس آئی ایف سی کے پہلے اجلاس کی صدارت کی جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر شریک ہوئے۔ اجلاس میں وزرائے اعلیٰ، وفاقی و صوبائی وزراء اور سرکاری حکام نے بھی شرکت کی تھی۔ 

 

Related Posts