اسلام آباد: ملک کی پہلی خاتون وزیر اعظم اور معروف سیاسی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی70ویں سالگرہ آج منائی جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی پہلی اور واحد خاتون وزیرِاعظم بے نظیر بھٹو کو سن 2007ءمیں دہشت گردوں نے شہید کردیا۔ان پر27 دسمبر کے روز قاتلانہ حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں وہ خالقِ حقیقی سے جا ملیں، تاہم بے نظیر بھٹو کے قاتل آج تک گرفتار نہ کیے جاسکے۔
عمران خان سمیت اہم رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
پیپلز پارٹی کے موجودہ چیئرمین اور وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری بےنظیربھٹو کے صاحبزادے کی حیثیت سے ملک کی مشہور سیاسی جماعت کی قیادت کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں جبکہ آصف علی زرداری محترمہ کی شہادت کے بعد شریک چیئرمین بن گئے۔
آج پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت سمیت ملک بھر میں موجودہ دیگر سیاسی و سماجی شخصیات سابق وزیرِاعظم بےنظیر بھٹو کی 67ویں سالگرہ کے موقعے پر ان کی یاد میں تقاریب کا اہتمام کریں گی۔ قوم اپنی شہید بیٹی کی ملک کیلئے خدمات کبھی نہیں بھولے گی۔
پیپلز پارٹی قیادت کا کہنا ہے کہ بے نظیر بھٹو کی 70ویں سالگرہ کے موقعے پر بی بی شہید کی قوم کیلئے خدمات کی یاد تازہ کی جائے گی اور محترمہ کی روح کے ایصالِ ثواب کیلئے دعائیں بھی کی جائیں گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








