تحریکِ انصاف حکومت کے منفی ہتھکنڈوں کے باوجود ثابت قدم ہے۔مسرت جمشید چیمہ

تازہ ترین

تازہ ترین

لاہور: پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ تحریکِ انصاف حکومت کے منفی ہتھکنڈوں کے باوجود ثابت قدم ہے، ایسا ظلم تو آمرانہ دورِ حکومت میں بھی نہیں ہوا جو آج جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ ایسا بد ترین ظلم و جبر تو آمرانہ دور میں بھی نہیں ہوا جو آج کیا جا رہا ہے۔ مظالم سے ثابت ہوگیا کہ جمہوریت کے لبادے میں ملک پر بد ترین آمریت مسلط ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر درخواست کی سماعت آج ہوگی

بیان میں تحریکِ انصاف کی سینئر مرکزی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ ہر طرح کے منفی ہتھکنڈوں کے باوجود پی ٹی آئی رہنما ثابت قدم ہیں۔ ظلم و جبر نے تحریکِ انصاف کو کندن بنا دیا۔ سابق وزیر اعظم عمران خان کی مقبولیت کا گراف اوپر جارہا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے بغض میں جانبدارانہ اقدامات سے خود کو بے وقعت کرلیا۔  گرفتاریاں حکومت کا آخری حربہ ہیں، اس لیے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے خود جیل بھرو تحریک کے آغاز کا اعلان کیا۔

خیال رہے کہ حال ہی میں پی ٹی آئی کے رہنما اعظم سواتی، فواد چوہدری اور دیگر کو مختلف مقدمات درج کرکے گرفتار کیا گیا۔ عمران خان کی گرفتاری کا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ  ہماری جدوجہد ملک کی سمت کا تعین کردے گی۔

 

Related Posts