سندھ حکومت اور سرکاری افسران سیلاب زدگان کو ایک ماہ کی تنخواہ نہ دیں۔مصطفیٰ کمال

تازہ ترین

تازہ ترین

سندھ حکومت اور سرکاری افسران سیلاب زدگان کو ایک ماہ کی تنخواہ نہ دیں۔مصطفیٰ کمال
سندھ حکومت اور سرکاری افسران سیلاب زدگان کو ایک ماہ کی تنخواہ نہ دیں۔مصطفیٰ کمال

کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ و سابق میئر کراچی سیّد مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ سندھ حکومت اور سرکاری افسران سیلاب زدگان کو ایک ماہ کی تنخواہ نہ دیں، اس کی بجائے کچھ اورسیلاب زدگان کے نام کریں تو ایک سال کیلئے راشن کا بندوبست ہوجائے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق میئر کراچی مصطفیٰ کمال نے کہا کہ دکھ کی اِس گھڑی میں حکومتِ سندھ کے تمام وزراء اور سرکاری افسران سے گزارش ہے کہ اپنی ایک ماہ کی تنخواہ کی بجائے ایک ماہ کی رشوت سیلاب زدگان کے نام کردیں۔

یہ بھی پڑھیں:

شہباز شریف نے خیبر پختونخوا کیلئے 10 ارب کا اعلان کرکے دل جیت لیے۔حنا پرویز بٹ

ٹوئٹر پیغام میں پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ سیّد مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اگر سرکاری افسران اور سندھ حکومت اپنی ایک ماہ کی رشوت سیلاب زدگان کے نام کریں گے تو ایک سال کیلئے پورے سندھ کے باشندوں کے راشن کا بندوبست ہوجائے گا۔ انہوں نے حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل چیئرمین پی ایس پی سیّد مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے 40 سالہ دور میں ان کے پاس مصطفیٰ کمال کے کاموں کے علاوہ بتانے کیلئے کچھ نہیں۔ این اے 245 کے عوام کو پی ایس پی کو ووٹ دینا چاہئے۔

سابق میئر کراچی مصطفیٰ کمال کا 20 اگست کو این اے 245 کے انتخاب سے قبل کہنا تھا کہ کراچی میں تمام سیاسی جماعتیں بشمول ایم کیو ایم اور پی پی پی اقتدار میں ہیں، پھر بھی کراچی تباہ و برباد ہوگیا جبکہ 14 سال تک ایم کیو ایم کا گورنر تھا۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ایم کیو ایم کا گورنر 14سال تک طاقتور ترین تھا۔ 10 سال تک بلدیات کی وزارت ملی۔ پورٹ اینڈ شپنگ میں ایم کیو ایم نے 10 سال، 5 سال ایکسائز، صحت کی وزارت 10 سال، 5 سال تک وزارتِ داخلہ اور دیگر وزارتیں رکھیں لیکن ان کے پاس بتانے کو کچھ نہیں۔

Related Posts