ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کرنیوالے کرپٹ عناصر کا احتساب کیا جائیگا، عثمان بزدار

تازہ ترین

تازہ ترین

CM Buzdar summons price control committee meeting today

لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ قوم ماضی کے حکمرانوں کی کرپشن کی داستانیں کبھی نہیں بھول سکتی ،یہ کرپٹ عناصر قوم کے اصل مجرم ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ایک بیان میں کہا کہ ماضی میں قومی وسائل لوٹنے والوں کو احتساب سے خوف آتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن جماعتیں صرف اپنی کرپشن بچانے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں لیکن ملک کی بنیادوں کو کھوکھلاکرنے والے عناصر کا احتساب کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے انتہائی نازک مرحلے پر اپوزیشن جماعتوں کا منفی رویہ افسوسناک اور قابل مذمت دونوں ہے۔

مزید پڑھیں:پیٹرول مافیا کا مقابلہ کرنے والے عمران خان نے اپنا غصہ عوام پر نکال دیا، اب غریب کا کیا ہوگا؟

وزیراعلیٰ پنجاب نے پی ٹی آئی حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں موجودہ حکومت پاکستان کی تاریخ کی سب سے شفاف حکومت ہے۔

کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے عمران خان نے بہترین اور بروقت فیصلے کیے جس کی وجہ سے پاکستان کو کم نقصان اٹھانا پڑا۔

Related Posts